Friday, March 29, 2024
الرئيسيةUncategorizedاساتذہ کی کوششوں سے ملک نئی کامیابیاں حاصل کرے گا: صدر مرمو

اساتذہ کی کوششوں سے ملک نئی کامیابیاں حاصل کرے گا: صدر مرمو

نئی دہلی،5 ستمبر

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اساتذہ کی کوششوں سے بھارت تعلیم کے میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

ایک پیغام میں، صدر نے کہا، یوم اساتذہ کے موقع پر، میں ملک کی پوری تدریسی برادری کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ایس رادھا کرشنن کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وہ ان تمام اساتذہ کے لئے ایک تحریک ہیں جو طلبہ میں علم کے علاوہ انسانی اقدار کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صدرنے کہا کہ ہمارے اساتذہ نئی تحقیق، تجربات اور اختراعات کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو نکھارنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ہمارے تعلیمی نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ یہ ہمارے تعلیمی نظام میں ہندوستانی ثقافتی اقدار اور زبانوں کو شامل کرنے کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مزید مستحق ہنر تعلیم کے عظیم مقصد میں شامل ہوں۔ میں ایک بار پھر تمام اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ان کی کوششوں سے ہی ذمہ دار شہری ابھرتے ہیں جو قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن طریقے سے کام کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments