صدر جمہوریہ نے اہل وطن کو دسہرہ کی مبارکباد دی Uncategorized October 4, 2022callafzanLeave a Comment on صدر جمہوریہ نے اہل وطن کو دسہرہ کی مبارکباد دی صدر جمہوریہ نے دسہرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی نئی دہلی، 4 اکتوبر )۔ صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے منگل کو دسہرہ کے موقع پر برادران وطن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بھگوان رام کا طرزعمل نسل در نسل سماج کو متاثر کرتا رہا ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، “وجئے دشمی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہمیں اخلاقیات، سچائی اور اچھائی کے اقدار کو اپنانے اور امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ترغیب دیتا رہے۔