Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةUncategorizedاگست میں خوردہ مہنگائی 7 فیصد تک پہنچ گئی

اگست میں خوردہ مہنگائی 7 فیصد تک پہنچ گئی

نئی دہلی ، 12 ستمبر :

مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کے لیے ایک بار پھر دھچکادینے والی خبر آگئی ہے۔ خوردہ مہنگائی اگست میں بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی جو گزشتہ ماہ جولائی میں 6.71 فیصد تھی۔ ایک سال قبل اگست 2021 میں یہ 5.30 فیصد تھی۔قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی ملک میں خوردہ افراط زر اگست کے مہینے میں بڑھ کر 7 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ جولائی میں یہ 6.71 فیصد کی شرح پر تھی۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق خوردہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی افراط زر اگست میں 7.62 فیصد رہی جو جولائی میں 6.69 فیصد تھی۔ پچھلے سال اگست میں یہ 3.11 فیصد تھی۔قابل ذکر ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی خوردہ افراط زر مسلسل آٹھویں مہینے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی تسلی بخش سطح کی بالائی حد سے اوپر رہا ہے۔ حکومت نے آر بی آئی کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ خوردہ افراط زر کی شرح کو 2 فیصد سے 6 فیصد کے درمیان رکھے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments