Monday, March 25, 2024
الرئيسيةUncategorizedبھارت جوڑو یاترا جمہوریت کی آواز ہے: راہل گاندھی

بھارت جوڑو یاترا جمہوریت کی آواز ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 03 دسمبر  ۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا لوٹ کےسسٹم کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں لیکن ہندوستان میں ان کی قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں۔

راہل نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل 25 فیصد سستا ہوا ہے، جبکہ ایل پی جی (کھانا پکانے والی گیس) کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، لیکن مرکزی حکومت کھانا پکانے کی گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی مہنگائی اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو لے کر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں راہل نے کہا تھا کہ پچھلے چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے سے زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments