Sunday, April 14, 2024
الرئيسيةUncategorizedعریاں فوٹو شوٹ کیس میں اداکار رنویر سنگھ سے ممبئی پولیس کی...

عریاں فوٹو شوٹ کیس میں اداکار رنویر سنگھ سے ممبئی پولیس کی پوچھ تاچھ

ممبئی، 29 اگست
پیر کو پولیس نے فلم اداکار رنویر سنگھ سے عریاں فوٹو شوٹ کیس میں پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ پوچھ گچھ کے بعد رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اتنا ہنگامہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
فلم اداکار رنویر سنگھ نے ایک عریاں فوٹو شوٹ کروا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی شدید مخالفت کی گئی۔ ممبئی میں کئی تنظیموں نے رنویر سنگھ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے اسی معاملے میں رنویر سنگھ کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
رنویر سنگھ پیر کی صبح چیمبر پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ اس فوٹو شوٹ کے پیچھے ان کا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔ وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ جو کچھ ہوا وہ نادانی کی وجہ سے ہوا۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی وہ پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔ چیمبور پولیس اسٹیشن میں پولیس ٹیم نے رنویر سنگھ سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ رنویر سنگھ نے اپنے بیان میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments