Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةUncategorizedروس کی بھارت کو یو این ایس سی میں مستقل رکنیت دینے...

روس کی بھارت کو یو این ایس سی میں مستقل رکنیت دینے کی سفارش

نیویارک،25 ستمبر

۔ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے مستقل رکن کے لیے ہندوستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس تناظر میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی سفارش کی ہے۔

لاوروف نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی نمائندگی کے ذریعے سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے کا امکان دیکھتے ہیں۔ ہندوستان اور خاص طور پر برازیل بڑے بین الاقوامی ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی مستقل رکنیت کے لیے غور کیا جانا چاہیے۔

اس دوران لاوروف نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کرانے پر زور دے رہے ہیں تاکہ ان کے فیڈریشن کا حصہ بن سکیں۔ جنگ کے ارد گرد بحران بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے لیکن دیانتدارانہ مذاکرات اور تصفیہ طلب کرنے کے بجائے مغربی ممالک بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کم کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے اندر منفی رجحانات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا کے نظریات سے اختلاف کرنے والوں پر پابندی لگا رہا ہے۔ ان کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ پابندیاں غریب ممالک کے شہریوں کو ادویات، ویکسین اور خوراک کی درآمدات تک رسائی کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اصلاحات پر ایک مشترکہ بیان میں ہندوستان نے 31 دیگر ممالک کے ساتھ کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں بڑھایا جانا چاہئے۔ مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کوعصری دنیا کی حقائق کے مطابق بنانے کے لئے ضروری طور سے سلامتی کونسل کے فوری اور جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments