نئی دہلی، 16 ستمبر
۔ سپریم کورٹ نے اسکولوں میں کامن ڈریس کوڈ کے نفاذ کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر عدالت فیصلہ کرے۔
بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کے بیٹے نکھل اپادھیائے نے عرضی میں کہا ہے کہ یکساںلباس کوڈ سے طلبہ میں سماجی اور قومی اتحاد کا احساس بڑھے گا۔کامن ڈریس کوڈ تعلیمی اداروں میں مساوات، بھائی چارہ ، اتحاد اور ملکی سالمیت کو فروغ دے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، سنگاپور اور چین کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں یکساں ڈریس کوڈ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبہ کے لیے کامن ڈریس کوڈ ہو تو کپڑوں کے اندر اسلحہ چھپاکر لانے کا امکان ختم ہو جائے گا۔ کامن ڈریس کوڈ نہ صرف تشدد کو کم کرے گا بلکہ ایک مثبت تعلیمی ماحول بھی پیدا کرے گا۔