Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةUncategorizedپرائیویٹ نیوز چینلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

پرائیویٹ نیوز چینلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

سپریم کورٹ : نجی نیوز چینل اشتعال انگیز بیان بازی کا پلیٹ فارم بن گئےنئی دہلی، 21 ستمبر

ہیٹ اسپیچ کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکرز پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نجی نیوز چینل اشتعال انگیز بیانات کا پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔ عدالت نے مرکز کو اس معاملے پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کیس کی اگلی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ اینکرز کی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ بحث میں کوئی اشتعال انگیز بات نہ ہو، اگر وہ کچھ غلط کریں گے تو اس کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔ سماعت کے دوران جسٹس کے ایم جوزف نے کہا کہ اینکر اکثر لمبے لمبے سوال کرتے ہیں، پھرسامنے والے کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہر کسی کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

عدالت نے کہا کہ آزادی صحافت اہم ہے، لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ لکیر کہاں کھینچنی ہے۔ہیٹ اسپیچ ہمارے دماغ پر سنگین اثرات مرتب کرتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ چینل کے مباحثے میں 10 لوگوں کو بحث میں بلایا جاتا ہے، لیکن ان کی آواز میوٹ کردی جاتی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments