Sunday, April 14, 2024
الرئيسيةUncategorizedشاہ رخ خان کے گھر پر گنیش اتسو کی دھوم

شاہ رخ خان کے گھر پر گنیش اتسو کی دھوم

ممبئی، 31 اگست

۔ گنیش چترتھی کے موقع پر باندرہ میں فلم اداکار شاہ رخ خان کی منت رہائش گاہ پر بھگوان گنیش کی مورتی بٹھا دی گئی۔ شاہ رخ کے پورے خاندان نے گنپتی بپا کی پوجا کی۔ یہ معلومات شاہ رخ نے خود اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہیں۔

گنیش کی مورتی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے اور ابرام نے گنپتی جی کا گھر میں استقبال کیا۔ پھر انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ انہوں نے مودک کا ذائقہ چکھا۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ محنت، لگن اور خدا پر یقین کے ساتھ آپ اپنے خوابوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے سب کو گنیش چترتھی کی مبارکباد دی۔ شاہ رخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں بپا کے ساتھ ان کی اور ان کے بیٹے کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

شاہ رخ خان تقریباً ہر سال گنیش چترتھی کے موقع پر گنیش بپا کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ عید ہو، دیوالی ہو یا گنیش چترتھی، شاہ رخ ہر تہوار کو بڑے دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments