Saturday, April 13, 2024
الرئيسيةUncategorizedانڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کامجسمہ نصب

انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کامجسمہ نصب

نئی دہلی، 8 ستمبر

۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ جمعرات کو انڈیا گیٹ پرنصب کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس 28 فٹ اونچے عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ مجسمہ سیاہ رنگ کے گرینائٹ پتھر سے بنایا گیا ہے جس کا وزن 65 میٹرک ٹن ہے۔ یہ 28 فٹ اونچا مجسمہ ارون یوگی راج کی قیادت میں مجسمہ سازوں کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔

میسور کے رہنے والے ارون یوگیراج نے کیدارناتھ میں آدی شنکراچاریہ کی 12 فٹ اونچی مورتی بھی بنائی تھی۔ ارون یوگیراج بتاتے ہیں کہ یہ عظیم مجسمہ 280 میٹرک ٹن وزنی گرینائٹ پتھر سے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں دن رات محنت کرنی پڑی۔ 65 میٹرک ٹن وزنی یہ مجسمہ تقریباً 26000 گھنٹے کی انتھک محنت سے اس ہی گرینائٹ کو تراش کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ مجسمہ روایتی تکنیک اور جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔

ارون یوگی راج نے بتایا کہ اس مجسمے کو تلنگانہ کے کھمم ضلع سے دہلی لانے کے لئے 100 فٹ لمبا 140 پہیوں والا ٹرک خاص ظور پر تیار کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments