الرئيسيةUncategorizedوڈودرہ: کنٹینر نے رکشہ سواروں کو کچلا ، 10 ہلاک Uncategorized وڈودرہ: کنٹینر نے رکشہ سواروں کو کچلا ، 10 ہلاک By Aman Khan October 4, 2022 0 17 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp Ten killed in Wadodra road accident وڈودرا ، 4 اکتوبر ۔ شہر کے درجی پورہ ایئرفورس کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ غلط سمت سے آنے والا کنٹینر مسافروں سے بھرے رکشے کو ٹکر مارنے کے بعد ائیر فورس کمپلیکس کی دیوار کو توڑ کر اندر گھس گیا ۔ کنٹینر میں دبے لوگوں کو ایئر فورس کے اہلکاروں نے بڑی محنت سے باہر نکالا۔ زخمیوں کو وڈودرا کے سایاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔منگل کو نیشنل ہائی وے 48 پر شہر کے درجی پورہ ایئرفورس کے قریب سورت سے احمد آباد جا رہا ایک کنٹینر بے قابو ہو کر چھ پہیوں والے رکشے سے ٹکرا گیا۔ ٹکرانے کے بعد ٹریلر ایئر فورس کمپاو¿نڈ کی دیوار کو توڑ کر اندر گھس گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں رکشہ میں سوار مسافر کنٹینر کے نیچے بری طرح دب گئے۔ فضائیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ایئر فورس کے اہلکاروں نے بڑی محنت سے رکشہ میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا۔ فوجیوں نے کنٹینر کاٹ کر لاشیں نکالیں۔ اس حادثے میں رکشہ میں سوار دو بچوں سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں دیگر سات زخمیوں کو وڈودرا کے سیاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس اور دیگر انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رکشہ سوار پنچ محل ضلع کے ہلول میں واقع شکتی پیٹھ پاوا گڑھ جانے کے لیے گئے تھے۔ درشن کے بعد یہ لوگ شہر کے گولڈن اسکوائر سے رکشے پر گھر کی طرف جارہے تھے۔ ضلع کلکٹر اے پی گور نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ہندوستھان سماچارمحمدخان شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةکولکاتہ: ہندو مہاسبھا نے اسور(شیطان) کی جگہ مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب کیا، مقدمہ درجالمقالة القادمةگجرات نے دیگر ریاستوں کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے: صدرجمہوریہ Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES Uncategorized किसान ने नहीं दी रिश्वत, मंडी सचिव ने सरसों लदी पिकअप को मंडी में खड़ी कराई,पीड़ित ने एसडीएम से की शिकायत August 11, 2023 Uncategorized कायमगंज से मेरा पुराना रिश्ता सलमान खुर्शीद कांग्रेस प्रत्याशी के पक्ष में की मतदान करने की अपील। May 4, 2023 Uncategorized सलमान खुर्शीद ने अध्यक्ष पद के उम्मीदवार के लिए मांगे वोट। May 3, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 चोरों ने दो घरों को बनाया निशाना चोरी की घटना को दिया अंजाम। September 15, 2023 ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 تحميل أكثر Recent Comments