Tuesday, December 5, 2023
الرئيسيةUncategorizedشردھا قتل معاملے میں نام بدل کر قابل اعتراض بیان دینے والا...

شردھا قتل معاملے میں نام بدل کر قابل اعتراض بیان دینے والا ملزم  وکاس گرفتار

بلندشہر، 25 نومبر   ۔

شردھا قتل کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو بنا کر قابل اعتراض بیان دینے والے نوجوان راشد کی شناخت وکاس کے طور پر کی گئی ہے۔ بلند شہر کی سکندرآباد پولیس نے وکاس کو گرفتار کر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں شردھا قتل کیس میں اپنا نم بدل کر قابل اعتراض بیان دیے جا نے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا تھا۔ اس ویڈیو کو بنانے والا نوجوان اپنا نام راشد بتا رہا تھا اور خود کو بلند شہر کا رہنے والا بتا رہا تھا۔ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بلند شہر پولس کی تین ٹیموں نے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔ سکندرآباد پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے قابل اعتراض بیان دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جب اس نوجوان سے پوچھ گچھ کی تو وہ راشد نہیں بلکہ وکاس نامی نوجوان نکلا۔

ایس ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزم وکاس پہلے سے ہی مجرمانہ نوعیت کا ہے اور اس کے خلاف بلند شہر اور ضلع گوتم بدھ نگر میں پانچ مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments