Friday, March 29, 2024
الرئيسيةUncategorizedسمندر میں تیرتا چھوٹا سا شہر ہے وکرانت

سمندر میں تیرتا چھوٹا سا شہر ہے وکرانت

نئی دہلی، 02 ستمبر:

بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ملککا پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت سمندر میں تیرتے ہوئے ایک چھوٹے سے شہر کی طرح ہے۔ تقریباً دو فٹ بال کے میدانوں کے برابر اس جنگی بحری جہاز میں تقریباً 2200 کمپارٹمنٹ ہیں، جنہیں عملے کے تقریباً 1600 ارکان کے لیے ڈیزائن کیا گیاگیاہے۔ طیارہ بردار بحری جہاز میں جدید ترین طبی آلات کی سہولیات کے ساتھ 16 بستروں پر مشتمل جدید ترین میڈیکل کمپلیکس بھی ہے۔

بحری جہاز’وکرانت’کی کمیشننگ نہ صرف ملک کی دفاعی تیاریوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے بلکہ 1971 کی جنگ کے دوران ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی ہے۔ وکرانت کا مطلب ہے فاتح اور بہادر۔ باوقار آئی اے سی کی بنیاد اپریل 2005 میںسیریمونیل اسٹیل کٹنگ کی تقریب کے ساتھ مضبوطی سے رکھی گئی۔ اس کے بعد جہاز کے ہل کی تعمیر کا کام آگے بڑھایا گیا اور فروری 2009 میں جہاز کی کیل۔لیئنگ کی گئی۔ جہاز کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اگست 2013 میں جہاز کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ مکمل ہوا۔

جہاز میں تقریباً 2200 کمپارٹمنٹس ہیں جو کہ عملے کے تقریباً 1600 ارکان کے لیے بنائے گئے ہیں، جن میں خواتین افسران اور ملاحوں کے لیے خصوصی کیبن بھی شامل ہیں۔ طیارہ بردار بحری جہاز میں جدید ترین میڈیکل کمپلیکس ہے جس میں جدید ترین طبی آلات کی سہولیات ہیں جن میں خاص طور پر ماڈیولر آپریشن تھیٹرز، ایمرجنسی ماڈیولر آپریشن تھیٹرز، فزیو تھراپی کلینک، آئی سی یو، لیبارٹریز، سی ٹی اسکینر، ایکسرے مشینیں، ڈینٹل کمپلیکس، آئسولیشن وارڈز اور ٹیلی میڈیسن کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔

سمندری ٹرائلس کے دوران جہاز کے مختلف آپریٹنگ حالات کے لئے جنگی مشقین، مین پروپلشن، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن (پی جی ڈی )، جہاز کے نیویگیشن اور کمیونیکیشن سسٹمز، پروپلشن مشینری کی جانچ، الیکٹریکل اور الیکٹرانک سویٹس، ڈیک مشینری، لائف سپورٹ آلات، بیشتر آلات کی مربوط جانچ، سسٹم اور دیگر ذیلی آلات کی جانچ بشمول جہاز کی کارکردگی کے کئی جہتیں شامل ہیں ۔ان سبھی ٹرائلزنے ہندوستانی بحریہ کی ٹیموں اور عملے کو مطمئن کیا ہے۔

ایئر کرافٹ کیریر کی تعمیر کا تجربہ رکھنے والے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ذریعہ اپنا ئی جا رہی مقبول روایات کے مطابق فکسڈ ونگ ایئر کرافٹ کے ڈیک انٹیگریشن ٹرائل اور ایوی ایشن فیسیلٹی کمپلیکس کا استعمال کیا جائے گا۔فلائٹ سیفٹی سمیت جہاز کی آپریشنل کمانڈ اور کنٹرول بحریہ کے پاس ہوگی۔ ‘وکرانت’ بڑی تعداد میں دیسی سازوسامان اور مشینری ہے، جس میں ملک کے معروف صنعتی گھرانوں جیسے بی ای ایل،بھیل ، جی آرایس ای، کیلٹران، کرلوسکر، ایل اینڈ ٹی،وارٹ سیلا انڈیا وغیرہ کے 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ای شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments