Tuesday, April 30, 2024
الرئيسيةNewsبھدوہی: درگا پوجا پنڈال میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت

بھدوہی: درگا پوجا پنڈال میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت

بھدوہی، 03 اکتوبر

اترپردیش کے بھدوہی میں اورائی نارتھوا میں واقع درگا پوجا پنڈال میں اتوار کی رات آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ میں تقریباً 64 افراد جھلس گئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے بتایا کہ جھلسنے کی وجہ سے مرنے والوں میں انکش سونی ولد دیپک (12) جیٹھو پور، جیا دیوی اہلیہ رماپتی (45) پروشوتم پور اور نوین عرف اجول (10) ولد امیش، آرتی چوبے (48) اور ہرش وردھن (8) شامل ہیں ۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی سے پانچ گھنٹے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ جھلسے ہوئے لوگوں میں سے 42 کو بی ایچ یو ٹراما سینٹر کبیر چورا اور چار کو پریاگ راج بھیجا گیا ہے۔ جبکہ سوریا ٹراما سینٹر میں 18 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کو بی ایچ یو بھیجنے کے لیے گرین کوریڈور بنایا گیا، انتظامیہ متاثرین کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اے ڈی جے رام کمار نے تحقیقات کے لیے چار رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (فنانس اینڈ ریونیو)، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہائیڈل اور فائر سیفٹی آفیسر شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments