Friday, April 26, 2024
الرئيسيةNewsہماری حکومت نے شمال مشرق میں ترقیاتی کام کئے: امت شاہ

ہماری حکومت نے شمال مشرق میں ترقیاتی کام کئے: امت شاہ

گوہاٹی، 9 اکتوبر

۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو آسام ایڈمنسٹریٹو کالج کیمپس، گوہاٹی میں شمال مشرقی کونسل کی 70ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی کی راہ میں کئی دہائیوں سے تین بڑی رکاوٹیں ہیں، انتہا پسند گروپوں کا تشدد، ریل، سڑک اور ہوائی رابطہ کی کمی اور سابقہ حکومتوں کو شمال مشرق کی ترقی میں یقین نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق میں امن قائم کرنے، رابطے بڑھانے اور خطے کی ترقی کو ترجیح دینے کے لئے کئی کوششیں کی ہیں۔ پورا ملک شمال مشرق کی زبان، ثقافت، کھانوں اور ملبوسات کو اپنا ورثہ سمجھتا ہے اور مودی حکومت اس خطے کی شناخت کو بچانے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ شمال مشرق کے تمام مسائل کی اصلیت کو جانتے ہوئے مودی حکومت نے ان کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ سیلاب کنٹرول، آبپاشی، سیاحت، جنگلات اور زراعت کے لئے شمال مشرقی کونسل کا بھرپوراستعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو چاہئے کہ وہ اپنی ریاستوں میں اس ضمن میں ایک نوڈل افسر کا تقرر کریں، تاکہ اس فورم کا زیادہ سے زیادہ اور بہتراستعمال ہو سکے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments