Friday, April 26, 2024
الرئيسيةNewsبھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں سورا بھاسکر

بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں سورا بھاسکر

ساتھ چلا جم غفیر، بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی کا ثبوت: راہل گاندھی

اجین،یکم دسمبر  

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے آرام کے بعد جمعرات کی صبح اجین سے شروع ہوئی اور اپنے اگلے پڑاؤ موضع گھٹیا کی طرف روانہ ہوئی۔ یہاں فلم اداکارہ سورا بھاسکر بھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ یاترا کے دوران، وہ راہل گاندھی، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، کانگریس لیڈر ہریش راوت، ایم ایل اے رام لال مالویہ اور ہزاروں جم غفیر کے ساتھ چلتی رہیں۔

دریں اثنا انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ہم جمہوریت کی حفاظت کے لیے جو عزم لیکر نکلے ہیں، یہ ساتھ چلتا جن سیلاب اس کی ضرورت اور کامیابی، دونوں کا ثبوت ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کو ہر طبقے اور نسل کی حمایت مل رہی ہے، یہ ملک کے آئین کی حفاظت اور اتحاد کی بنیاد بن رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج نواں دن ہے۔ یاترا کے آٹھویں دن اجین میں آرام تھا اور راہل گاندھی دن بھر غیر حاضر رہے، لیکن جمعرات کی صبح وہ مقررہ وقت پر پہنچے اور یاترا میں شامل ہوگئے۔

یہ یاترا صبح 6 بجے آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج، اجین سے شروع ہوئی، جو 10 بجے نظر پور گاؤں میں ایچ پی پیٹرول پمپ کے پاس آرام کے لیے رک گئی۔ یاترا کے دوران، عام لوگوں کے ساتھ، رہنماؤں میں بھی ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی ہوڑ رہی۔ سورا بھاسکر کے یاترا میں شامل ہونے کے بعد، عام لوگوں کی بھیڑ یاترا میں امڈ پڑی۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے گھنٹوں سڑک کے کنارے کھڑی رہی۔ اس دوران وہ تمام لوگوں کو ہاتھ ہلا کر استقبال قبول کرتی چلیں۔ یاترا فی الحال دوپہر کے کھانے کے وقفے کے لیے گھٹیا بس اسٹینڈ پر رکی اوریہاں دوپہر میں دوبارہ شروع ہوگئی، جو جھالرا گاؤں میں پہنچ کر رات آرام کرے گی۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments