Monday, April 29, 2024
الرئيسيةNewsپورا شمال مشرق ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے :...

پورا شمال مشرق ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے : امت شاہ

گوہاٹی ، 08 اکتوبر

ہفتہ کو آسام ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر، اٹل بہاری واجپائی بھون کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں پورا شمال مشرق ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بی جے پی کے دور میں آسام کے 9 ہزار نوجوان اپنے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آئے۔اس موقع پر امت شاہ نے کہا کہ میں آج یہاں وزیر داخلہ کے طور پر نہیں آیا، میں ایک کارکن کے طور پر آیا ہوں۔ آسام ایک عظیم سرزمین ہے۔ کانگریس نے اس سرزمین کو طویل عرصے سے تقسیم کی سرزمین بنا رکھا تھا۔ اس سے پورا ملک اور شمال مشرق پریشان تھا۔ اگر یہ ملک کے مرکزی دھارے سے کٹ جائے تو کیا ہوگا؟ اس ملک کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ ماضی میں ایسے علاقے کے حوالے سے کیا صورتحال تھی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے 2022 تک پورا شمال مشرق اور آسام ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ریاست اور بی جے پی کی ترقی یکساں طور پر ہو رہی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے ہتیشور سائکیا کی حکومت کے دور میںمجھے بڑی مار پڑی تھی۔ اس وقت ایک نعرہ لگتا تھا ”آسام کی گلیاں سونی ہے ، اندرا گاندھی خونی ہے“۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا دفتر بھون نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک احساس ہے۔ یہاں پورے شمال مشرق کی ترقی کے منصوبے بنائے جائیں گے۔ یہ مندر بی جے پی کارکنوں کے لیے ہے۔ ہم ملک کے ہر ضلع میں دفاتر قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2024 سے پہلے ملک کے 90 فیصد اضلاع میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ بی جے پی کی ترقی کی تاریخ بے مثال ہے۔ یہاں ایثار و قربانی کی تاریخ ہے۔ افتتاح کے موقع پر سابق کارکنوں کو بلایا گیا ، یہ ہماری ثقافت ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت بننے کا تصور بھی نہیں تھا، لیکن آج یہ ممکن ہو گیا ہے۔ آج پارٹی برگد کا درخت بن چکی ہے۔ سب کو اس کا سایہ مل رہا ہے۔ مودی جی 8 سالوں میں 42 بار شمال مشرق میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر اپنے دور میں دو بار ریاست میں رات کا آرام کرتے ہیں۔

انہوں نے شمال مشرق کی ترقی کے لیے ریلوے ، ہوائی راستے ، اقتصادی ترقی ، امن معاہدے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں آسام کے 9000 نوجوان ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے موازنہ کیا کہ کانگریس کے دور میں 87 سو اور بی جے پی کے دور میں 22 سو واقعات پیش آئی ہیں۔امت شاہ نے راہل گاندھی پر طنز کیا۔ راہل گاندھی کے ذریعہ افسپا کو ہٹائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن لا کر افسپا کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ آسام کے 60 فیصد سے زیادہ علاقے افسپا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اسی وقت ناگالینڈ کے 7 اضلاع اور منی پور کے 6 اضلاع میں افسپا ہے۔ اسے باقی اضلاع سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ تریپورہ ، میزورم ، میگھالیہ وغیرہ جیسی ریاستوں سے افسپا کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں بہت جلد فرانزک سائنس کالج قائم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے مرحلہ وار ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا بھی ذکر کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ آسام کا دفتر کسی بھی قیمت پر دہلی کے دفتر سے کم نہیں ہے۔ بلکہ ، تھوڑا اور بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عمارت سے مضبوط نہیں ہوتی بلکہ کارکنوں کی قربانیوں سے مضبوط ہوتی ہے

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments