Friday, April 26, 2024
الرئيسيةNewsآئی پی ایل 2023: تمام فرنچائزی نے رٹین۔ریلیز کھلاڑیوں کی فہرست جاری...

آئی پی ایل 2023: تمام فرنچائزی نے رٹین۔ریلیز کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی

ممبئی، 16 نومبر

۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تمام فرنچائزی نے اس سال دسمبر میں لیگ کے 2023 سیزن کے لیے منی نیلامی سے قبل اپنے رٹین اورریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز (ایم آئی) نے 2022 کے مایوس کن سیزن کے بعد اسٹار ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرون پولارڈ کوریلیز کر دیا ہے، لیکن یہ کھلاڑی ٹیم کے ساتھ بلے بازی کوچ کے طور پر وابستہ رہے گا۔

چنئی سپر کنگز نے 39 سالہ سابق ویسٹ انڈیز آل راونڈر ڈوین براوو کو ریلیز کر دیا ہے، جن کی نظریں مستقبل کے لیے اسٹار کھلاڑیوں کو تیار کرنے پر ہیں۔ رویندرا جڈیجا، ایم ایس دھونی، روتوراج گائیکواڑ اور انگلینڈ کے آل راو¿نڈر معین علی جیسے ہندوستانی کھلاڑیوں کو چنئی نے برقرار رکھا ہے۔

خراب فارم کی وجہ سے پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز کو بالترتیب مینک اگروال اور انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے سے الگ ہونا پڑا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ریلیز کردیا ہے۔

رائل چیلنجرز نے اپنے بیشتر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جن میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی، آسٹریلیائی آل راو¿نڈر گلین میکسویل، ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور سری لنکا کے اسپن سنسنی وانندو ہسرنگا شامل ہیں۔

گزشتہ سال کی رنرز اپ راجستھان رائلز نے نیوزی لینڈ کے آل راو¿نڈر ڈیرل مچل، جیمز نیشم اور جنوبی افریقی بلے باز رسی وین ڈیر ڈوسن کو ریلیزکردیا ہے۔

دہلی کیپٹلز نے اپنے زیادہ تر بنیادی اسکواڈ کو برقرار رکھا، جس میں آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر، ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، اوپننگ بلے باز پرتھوی شا، آسٹریلیائی آل راونڈر مچل مارش اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اینریچ نورٹجے شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments