Friday, April 26, 2024
الرئيسيةNewsٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے نیدرلینڈ کو 56 رنوں سے ہرا کر...

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے نیدرلینڈ کو 56 رنوں سے ہرا کر لگاتار دوسری جیت درج کی

سڈنی، 27 اکتوبر

ہندوستان نے جمعرات کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کو 56 رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری جیت درج کی۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی (62 ناٹ آؤٹ)، سوریہ کمار یادیو (51 ناٹ آؤٹ) اور کپتان روہت شرما ( 53ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔)۔ جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 123 رنز ہی بنا سکی۔

180 رنز کے تعاقب میں، نیدرلینڈ کی شروعات خراب رہی کیونکہ وکرمجیت سنگھ (01)، میکس او ڈاؤڈ (16) اور باس ڈی لیڈ (16) پہلے 10 اوورز میں 47 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہالینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 123 رنز ہی بنا سکی۔ ہالینڈ کی جانب سے ٹم پرنگل نے 20 رنز بنائے۔ شریز احمد 16 اور پال ویلے میکرین 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، اکسر پٹیل اور روی چندرن اشون نے 2-2 اور محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کا آغاز خراب رہا اور کے ایل راہل صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر پال وین میکرین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ اگرچہ گیند لیگ اسٹمپ کے باہر رہ رہی تھی، لیکن اگر راہول نے ڈی آر ایس لیا ہوتا تو وہ بچ جاتے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ہندوستان کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ روہت 39 گیندوں میں 53 رنز بنا کر فریڈ کلاسن کا شکار بنے۔ روہت نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادیو اور وراٹ کوہلی نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 20 اوورز میں ہندوستان کا اسکور 2 وکٹوں پر 179 تک پہنچا دیا۔

کوہلی 44 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 اور سوریہ کمار یادیو 25 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے پال وین میکرن اور فریڈ کلاسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments